مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 55 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 45 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوگئے، گلگت بلتستان میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔ حالیہ بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں 60 مکانات تباہ ہوئے جب کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نےایمرجنسی نافذکرنےکااعلان کردیا ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ کل بھی جاری رہنے کا امکان ہے، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش جب کہ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں گرنے اور سیلابی پانی میں بہہ جانے کے واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 55 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1863037
آپ کا تبصرہ